بیگم کوٹ اور ٹھوکر میں ٹریفک حادثات ، 2افراد ہلاک

لاہور+ فیروزوالا ( نامہ نگار) ٹریفک حادثات 2 افراد ہلاک ، جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ریڑھی بان شوکت سٹرک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ جس کو ہسپتال پہنچایا گیا ، مگر اس نے دم توڑ دیا ۔ متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا ۔ سمن آباد موڑ پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔ جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور تنویر ، سواری شمیم اور اس کی بہن زخمی ہوگئیں مال روڈ ریگل چوک پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ جس سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ دریں اثنا)ء فیروز والا میں چھٹہ کالونی ( بیگم کوٹ ) کے قریب ٹرک کی ٹکر موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے رکشہ سوار امانت ہلاک ہوگیا اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔