بھارتی فوج کی سیالکوٹ چاروا سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری، ماں بیٹی شہید، 3 زخمی۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج، گولہ باری سے ایک مسجد شہید، متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے پاکستان کی فائرنگ سے 2 فوجی اور دو شہری زخمی ہوئے بھارت کا الزام
بھارت کی نئی حکومت کے آنے اور نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے بعد پاکستانی سرحدوں پر وقفے وقفے سے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے صبر و تحمل کے باوجود بھارتی حکمران حسب معمول غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے ہر بار پاکستان پر الزام لگا کر عالمی برادری کے سامنے اپنی مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔ اس بار بھی سیالکوٹ سیکٹر پر گولہ باری کے بعد بھارت نے پاکستان پر گولہ باری کا بے بنیاد جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔سرحدوں پر بھارتی گولہ باری پر سخت جوابی کارروائی اور بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی کے باوجود ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا توڑ کرکے عالمی برادری کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے تاکہ عالمی برادری کو احساس ہو کہ دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان ہونیوالی یہ چھوٹی موٹی سرحدی جھڑپیں کہیں کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت نہ ہوں۔ علاوہ ازیںاور بھارت کی طرف سے مسلسل سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور سویلین افراد کی شہادتوں پر محض کسی بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرنیوالے رسمی احتجاج پر ہی اکتفا نہ کیا جائے بلکہ بھارتی جنونی عزائم کے توڑ کی ٹھوس اور مو¿ثر حکمت عملی بھی طے کی جائے کیونکہ ”لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے“ جہاں بھی بھارت کوئی ایسی حرکت کرے فوری طور پر اس کا بھرپور جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024