پولیس انقلاب اور آزادی مارچ پر تعینات‘ سائل تھانوں میں خوار
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے تھانوں کی نفری ماڈل ٹائون‘ فیصل ٹائون‘ کلمہ چوک‘ مال روڈ‘ ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں تعینات کرنے سے سائل خوار ہو کر رہ گئے۔ شہری کسی مسئلہ کی صورت میں تھانے جائیں تو جواب ملتا ہے کہ سب افسران و اہلکار آزادی و انقلاب مارچ کی ڈیوٹی پر ہیں۔ 15 اگست کے بعد آئیں۔ اس صورتحال میں شہری تھانوں میں جا کر خوار ہو رہے ہیں اور ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔