آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی مزاحیہ اداکار روبن ولیمز گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
کیلی فورنیا (اے پی اے) آسکر ایوارڈ یافتہ 63 سالہ امریکی مزاحیہ اداکار روبن ولیمز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ روبن ولیمز نے ممکنہ طور پر خودکشی کی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روبن ولیمز منشیات سے چھٹکارا کی کوششیں کر رہے تھے اور بحالی کے مرکز بھی گئے تھے جبکہ انہیں ان دنوں شدید ذہنی دباو¿ کا بھی سامنا تھا۔