پاکستان بھارت 20,17 اگست کو دوستانہ فٹبال میچ کھیلیں گے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 17 اور 20 اگست کو بنگلور میں دوستانہ فٹبال میچ کھیلے گی‘ تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ بھارت سے میچ کھیلنے کے بعد قومی ٹیم بحرین کا دورہ کرے گی وہاں قومی فٹبال ٹیم بحرین کی ٹیم اور مقامی فٹبال کلبوں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ دورہ بھارت کے حوالے سے آج پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔