جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ہرارے (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مہمان ٹیم نے 41 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 393 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم پہلی ٹیم میں 256 اور دوسری میں 181 پر آؤٹ ہو گئی تھی۔