انڈر 12 قومی فٹبال چیمپئن شپ سندھ نے جیت لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) اسلام آباد میں ہونیوالی انڈر 12 قومی فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں سندھ نے خیبر پی کے کی ٹیم کو 5-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ عبداللہ نے ٹورنامنٹ کے بیسٹ سکورر کا اعزاز حاصل کیا۔