ایل ای ڈی لائٹس کی خریداری میں گھپلے، علامہ اقبال ٹائون کے متعدد ملازمین معطل
لاہور( خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ معائنہ کمیشن کی سفارش پر علامہ اقبال ٹائون لاہور میں ایل ای ڈی لائٹس کی خریداری میں گھپلے ، بے ضابطگیوں پر ٹی ایم او علی حسن ، ٹی او آئی اینڈریس مدثر علی ، او ایف کاشف واک ، اے ٹی او آئی اینڈریس ، ڈرافتسمین اور سب انجینئر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے علامہ اقبال ٹائون میں ایل ای ڈی لائٹس کی خریداری میں بے ضابطگیوں ، گھپلے اور کرپشن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ معائنہ کمیشن کو انکوائر ی سونپی تھی ۔ جہاں سے دی جانے والی فائنڈنگ رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ افسران کی معطلی کا حکم جاری کرد یا ۔