تحریک انصاف خیبر پی کے ناکامیوں اور بیڈگورننس پر پردہ ڈالنے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے: عمران گورائیہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت خیبر پی کے میں اپنی حکومت کی ناکامیوں اور بیڈ گورننس پر پردہ ڈالنے کیلئے بڑی ڈھٹائی سے عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور لانگ مارچ کے ڈرامے سے ملک کو فساد وانتشار کے حوالے کرنے پر تل گئی ہے۔