حکومت پنجاب کے 7 افسروں کے تقرر تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اقبال حسین ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایس ڈی، عمران سکندر ڈی سی او بہاولپور کو ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ احمد علی ملک ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ جاوید بھٹی کو سیکرٹری سیٹلمنٹ بورڈ آف ریونیو، ناصر جاوید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت تعینات، سید الیاس میاں سپیشل مجسٹریٹ لودھراں، محمد طیب کو اسسٹنٹ ریونیو کلکٹر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔