’’سسری‘‘ عذاب بن گئی

مکرمی!فیصل آباد کے نواحی گائوں چک نمبر 228 / ر ب مکوآنہ بائی پاس جڑانوالہ روڈ پر رفحان مل کے مکئی کے گودام واقع ہیں جن میں مکئی کو کھانے والی سسری (کیڑی) کو تلف کرنے کیلئے Pesticides کا سپرے کیا جاتا ہے جوکہ ناقص کوالٹی کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سسری مرنے کے بجائے قرب و جوار کے علاقوں کا رخ کر لیتی ہے او رپورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور عوام کا کھانا پینا‘ سونا اور سانس لینا بھی بھی دشوار کر دیتی ہے اور جسم پر کاٹتی ہے جس کی وجہ سے جلدی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔آپ کے توسط سے محکمہ رفحان مل مالکان اور اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور اہالیان علاقہ کو اس عذاب سے چھٹکارا دلوائیں۔(عبدالقیوم۔ فیصل آباد)