یوم آزادی کو متنازعہ نہ بنائیں

مکرمی! پاکستان کا قیام مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہدکا مظہر ہے اور اسکی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے جس وطن عزیز کی بنیاد رکھی تھی آج ہم اس سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا رہے اور بدقسمتی سے ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگتا ہے تو ملک دشمن عناصر حرکت میں آجاتے ہیں۔ یہ وقت احتجاجی جلسے جلوسوں کانہیں بلکہ اتحاد ویکجہتی کا ہے۔ افواج پاکستان کا ضرب عضب آپریشن بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اسلئے جشن آزادی 14۔اگست تجدید عہد کا دن ہے اسے متنازعہ نہ بنائے جائے۔(ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی)