پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر اڑھائی لاکھ ٹن سے زائد سامان کی نقل و حمل
کراچی (اے پی پی) کراچی پورٹ پر 2 لاکھ 18 ہزار 275 ٹن سامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 2 لاکھ 18 ہزار 275 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 72 ہزار 524 ٹن درآمدات اور 45 ہزار 751 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 80 ہزار 199 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 4 ہزار 421 ٹن بلک کارگو، 18 ہزار 500 ٹن کوئلہ اور 69 ہزار 404 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 45 ہزار 751 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔ پورٹ قاسم پر 34 ہزار 208 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 34 ہزار 208 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جس میں 29 ہزار 546 ٹن درآمدی کارگو اور 4 ہزار 662 ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔ درآمدات میں 22 ہزار 301 ٹن خام تیل اور 7 ہزار 245 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدت میں 4 ہزار 662 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔ پورٹ قاسم پر بحری جہازوں کی آمدورفت مستعد رہی۔