یوم آزادی کی خصوصی تقریب کل ایوان کارکنان میں ہو گی، مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ پرچم کشائی کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وطن عزیز پاکستان کے 66ویں یوم آزادی کے موقع پر 14اگست بروز منگل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی۔ جس میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے۔ شہدائے تحریک پاکستان کی یادگار پر پھول چڑھانے کے علاوہ شہداءکی روح کے ایصال اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ بعدازاں وائیں ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔