اولمپکس : روس نے والی بال‘ امریکہ نے باسکٹ بال‘ فرانس نے ہینڈ بال کا ٹائٹل جیت لیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) اولمپکس کے آخری روز کروشیا نے واٹرپولو میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ امریکہ نے باسکٹ بال میں سپین کو شکست دیکر طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ فرانس نے ہینڈبال میںطلائی تمغہ جیتا۔ برطانوی باکسر جوشو انتھونی نے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ روس کی والی بال ٹیم نے برازیل کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ امریکہ کے جیک ورنر نے مردوں کے 69 کلو ریسلنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ روس کی گروپ ردھمک جمناسٹک ٹیم نے مسلسل چوتھی بار طلائی تمغہ جیت لیا۔ روس کے اگور میخونچف نے ہیوی ویٹ باکسنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ چیک ریپبلک کے پروسلاﺅ کلہاری نے ماﺅنٹین بائیک سائیکلنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ قازقستان کے سیوک سیپیو نے ویلٹرویٹ باکسنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا، یوکرین کے ویسل لوما چینکو نے لائٹ ویٹ باکسنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جاپان کے تنسوہیرو نے فری سٹائل ریسلنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ کیوبا کے روبیسی راہیرز کرازانا نے فلائی ویٹ باکنگ میں طلائی تمغہ جیتا۔