حکومت کی جانب سے ریلوے کو بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان صرف دھوکا ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برائے ریلوے سردار ایازصادق
ریلوے ہیڈ کواٹر لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹرجنرل کی طرف سے ریلوے میں بدعنوانیوں پرپیش کیے جانے والے پینتالیس پیراگرافس کی کارروائی سنی اوراحکامات جاری کیے اس موقع پر پی اے سی نےسو ملین کی لاگت سے ایک سو چھہتر کوچزکی خریداری میں کرپشن کی شکایات پرفوری طورپرکمیٹی قائم کرنے اورریلوے کی جانب سے انیس سکولوں کوپانچ ہزارروپےکرائے پر دینے پرفوری تحقیقات کا حکم بھی دیا ۔ مینجر ریلوے کی جانب سے بغیر اطلاع کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر ممبرز نے برہمی کا اظہار کیا اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔
کمیٹی نے ناقص بریک شو خریدنے پرکارروائی کا حکم دیا۔پرزے خریدنے کے لیے بین الاقوامی سطع پر ٹینڈر نہ دینے پر کمیٹی کی رکن یاسمین رحمان نے حکم دیا کےجب تک خریداری کے حوالے سے کوئی پالیسی ترتیب نہیں دی جاتی تب تک محکمہ کوئی خریداری نہیں کرے گا۔