سعودی عرب : مزید 18669 افراد حراست میں لے لیے گئے

Apr 13, 2025 | 17:28

سعودی عرب کے حکام نے ایک ہفتے کے دوران رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مزید 18669 افراد کی گرفتاریاں کی ہیں۔ ' ایس پی اے ' کے مطابق ایسے لوگوں کو بھی زیر حراست لیا گیا ہے جو سعودی سرحدوں کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے تھے  خبر رساں ادارے مطابق ان زیر حراست لیے گئے افراد میں سے 11813 کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ جبکہ 4366 سرحدوں کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی وجہ سے زیر حراست لیے گئے ہیں۔اسی طرح خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2490 افراد کو سعودی لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1497 افراد کو زیر حراست لیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہوئے تھے۔ ان میں 69 فیصد ایتھوپیا کے رہنے والے تھے۔ 27 فیصد یمن کے رہنے والے تھے، اور 4 فیصد کا تعلق دوسری مختلف قومیتوں سے تھا۔خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کی رپورٹ کے مطابق مزید 59 افراد کو ہمسائے ملکوں میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، 17 افراد کی گرفتاری مسافروں غیر قانونی نقل و حرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی تھی۔وزارت داخلہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی کی تو اسے اس کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ٹرانسپورٹ کے قوانین کی کی خلاف ورزیوں پر بھی سزا پندرہ سال قید تک ہو سکتی ہے۔ جرمانے کی حد 260000 سعودی ریال ہو گی علاوہ ازیں متعلق گاڑی بھی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔

مزیدخبریں