اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل گوندل (چن) اور سیکریٹری فنانس آمنہ پراچہ کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گورںر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین کے تحت منعقدہ یہ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت پارٹی کو مزید فعال اور عوامی توقعات کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات فیصل کریم کنڈی کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
Apr 13, 2025