مری (نامہ نگار خصوصی)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیا) اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر مری کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 مری اور ٹی ڈی سی پی انتظامیہ نیو مری کے باہمی مشاورت سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس طرح ریسکیو 1122 مری نے ایل ؎ ایس پی کے تحت سی پی آر جیسی تربیتی پروگرام کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی پر فوری امدادی کاروائیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد/مریضوں کو فوری ریسکیو کرنا تھا۔ کمیونٹی سیفٹی وینگ کی جانب سے ابتدائی طبی امداد پر خصوصی توجہ دی گئی، مقصد فوری ردعمل کو مؤثر بنانا اور ایمرجنسی ریسورسز سے انسانی جانوں کو خطرات سے محفوظ رکھنا تھا، تربیتی پروگرام کے دوران ریسکیو ٹیم نے اپنی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ ریسکو حکام کے مطابق ضلع مری کے تمام سیاحتی مقامات پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
مری، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی تربیتی مشقیں
Apr 13, 2025