کھنڈہ (نامہ نگار) اکاؤنٹس آفس اٹک میں تعینات افسران و عملہ نے سرکاری ملازمین کا ناک میں دم کررکھا ہے سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں و دیگر الانسز کی وصولی کے لیے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک جاتے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی اکانٹس آفس کا عملہ ایک عرصہ سے کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہے سرکاری ملازمین کے ریکارڈ کا جان بوجھ کر درست اندراج نہیں کیاجاتا جس سے تنخواہوں و دیگر الانسز کی رقوم بروقت ملازمین کو نہیں ملتیں اور انہیں اپنے ہی حق کے لیے ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے جبکہ آفس میں موجود عملہ مٹھی گرم کیے بغیر ریکارڈ درست نہیں کرتے جو ملازمین انکو خوش کرتے ہیں انہیں ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرکے رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی جاتی ہے مگر جو ملازم انکو رشوت نہ دے انہیں کئی کئی ماہ تک دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں جس سے انکے گھریلو امور شدید متاثر ہوتے ہیں اور انہیں مجبور ہوکر کرپٹ عملہ کی ڈیمانڈ پوری کرنا پڑتی ہے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اکاؤنٹس آفس اٹک میں کرپشن کا بازار گرم ،سرکاری ملازمین خوار ہونے لگے
Apr 13, 2025