جہلم( نامہ نگار) سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری تاکہ بروقت لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پنجاب گورنمٹ کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریونیو جہلم ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے ۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پنجاب) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جہلم پر سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات اور سامان کی انسپکشن اور ٹیسٹنگ کروائی گئی۔ جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے کی اور بطور مبصر پی ڈی ایم اے پنجاب ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر جہلم صبور ثاقب نے شرکت کی۔
سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری ہے،ثانیہ صفی
Apr 13, 2025