ایزی پیسہ کی رقم بنک میں  جمع کرانے جانے والے امام  مسجد کو اسلحہ کی نوک پر نقدی   موبائل سے محروم کر دیا گیا  

Apr 13, 2025

گوجرخان (نامہ نگار)محمداشفاق نعیم سکنہ محلہ بڑکی وارڈ نمبر 3نے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ وہ پڑی فیروزال میں امامت کراتا ہے اور ساتھ کریانہ کی دوکان رکھی ہوئی جس میں ایزی پیسہ کا کام بھی کرتا ہے وہ پونے دس بجے کے قریب اپنی دوکان سے بنک میں کیش جمع کرانے مندرہ آرہا تھاساہنگ سے آگے ڈھوک دروغہ پر جیسے ہی لنک روڈ پر آیا تو دولڑکے موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے بیگ میں مبلغ چار لاکھ روپے نقدی موجود تھی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں