چوہدری اشتیاق  نے اہل علاقہ کا خواب حقیقت میں بدل دیا، عدیل بھٹی

Apr 13, 2025

 مندرہ (نامہ نگار)علاقہ مندرہ کی نوجوان علمی و ادبی شخصیت ایم عدیل بھٹی نے اسلام پورہ جبر میں زچہ بچہ سینٹر کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار چوہدری محمد اشتیاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشتیاق  نے اہل علاقہ کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔یہ منصوبہ یونین کونسل تھاتھی،اسلام پورہ ،قاضیاں اور مضافاتی علاقے کے باسیوں کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، جو انہیں صحت مند اور معیاری طبعی سہولیات تک رسائی فراہم کرے گا۔ہم تہہ دل سے معزز چیئرمین انجمن غلامان مصطفی ٹرسٹ اور انکے رفقا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر چئیرمین غلامان مصطفی ٹرسٹ چوہدری محمد اشتیاق کا کہنا تھا کہ اسلام پورہ جبر کے انتہائی خوش اخلاق، ملن سار، محب وطن اور عزت دار لوگ ہیں اہل علاقہ نے مجھے جو عزت دی اس کیلئے میں دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں عوام کی  خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مجھے بار بار اپنے علاقے کے لیے خدمت کرنے کا موقع دیں۔ 

مزیدخبریں