گوجرخان میں بھی نیوٹریشن ویک چودہ سے انیس اپریل تک منایا جائے گا 

Apr 13, 2025

گوجرخان (نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سمیت گوجرخان میں بھی ماں اور بچے میں غذائی کمی کی تشخیص و علاج کیلئے نیوٹریشن ویک چودہ سے انیس اپریل تک منایا جائے گا جس میں ایل ایچ ڈبلیو ایل ایچ کے تحت یونین کونسل کی سطح پر سیشن کروانے کیساتھ ساتھ واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا ڈی سی IRMNCH ڈاکٹر ملک نوید اختر نے کہا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے علاقوں میں گھر گھر جا کر سوکڑہ پن کے شکار بچوں کی نشاندہی اور ان کا علاج معالجہ کیلئے اقدامات، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی کمی کی نشاندہی کریں گی بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیلئے انفرادی مشاورت بچوں کی بہتر صحت اور غذائی کمی سے بچاؤ کیلئے آگاہی ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا فرائض میں شامل ہو گا اور مشاورت نوعمر حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین و پانچ سال سے کم عمر بچوں کو فولک ایسڈ کی گولیاں اور آر یو ٹی ایف غذائیت کے ساشے دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں