اسلام آباد + راولپنڈی + گوجرانوالہ + سرگودھا (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندگان) لاہور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور کے پی کے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح جبکہ پشاور، مردار، مہمند‘ شبقدر‘ لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس ملی ہیں جن میں راولپنڈی،گجرات، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں‘ کے پی کے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
Apr 13, 2025