ہنجروال: مالک، مالکہ کا وحشیانہ تشدد، کمسن گھریلو ملازمہ جاں بحق 

Apr 13, 2025

لاہور (نامہ نگار) مالکن اور اس کے خاوند کے بیہمانہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے اتفاق ٹاؤن میں مالکن نوشین فرخ اور اس کے خاوند فرخ  بشیر بٹ نے10 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا ۔ بچی سونیا کی حالت بگڑ گئی۔ بچی کے والدین کو عارفوالہ فون کر کے کہا کہ بچی کے گرنے سے اس کے بازو پر معمولی چوٹ آئی، جب بچی کے والدین عارفوالہ سے اتفاق ٹاؤن لاہور مالکن کے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ سونیا گھر میں فرش پر مردہ حالت میں پڑی تھی۔ بچی سونیا کی والدہ رابعہ نے کہا کہ میری بیٹی کو مالکن نوشین اور اس کے خاوند فرخ بشیر بٹ نے بیہمانہ تشدد کر کے ناحق قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمہ نوشین فرخ اور اس کے شوہر فرخ بشیر بٹ کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں