ماحولیاتی توازن کیلئے آرگینک زراعت کو فروغ دیا جائے:نجم مزاری  

Apr 13, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)انٹر پینیور وآرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا آرگینک زراعت زمین ، پانی اور ہوا کو آلودہ نہیں کرتی اس لئے ماحولیاتی توازن کیلئے آرگینک زراعت کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ طلب کے ساتھ رسد میں اضافے سے اس کی قیمتیں مناسب سطح پر آئیں گی۔ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی معیارکی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کے طور پر پہچان کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر توجہ مرکوز کر کے پاکستان اربوں ڈالر کا زر مبادلہ کما سکتا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کو باضابطہ طو رپر تسلیم کرے اور اس کے لئے پالیسی بناکر اس پر فی الفور کام شروع کیا جائے۔ ہم نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کیساتھ برآمد بھی کرنا ہے اوراس میں کامیابی کیلئے چین کے ماڈل کی طرز پر کام کرنا ہوگا جہاں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپو ر کام کیا جارہا ہے۔ حکومت نجی شعبے کو جوائنٹ وینچر کیلئے معاونت بھی فراہم کرے ۔نجم مزاری نے کہا کہ اس حوالے سے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں جنہیں ڈرافٹ کی صورت میں حکومت کے اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے۔ 

مزیدخبریں