سروسز ہسپتال، مریض کے لواحقین سے جھگڑا، تشدد، رجسٹرار، ڈاکٹر زخمی 

Apr 13, 2025

لاہور(نامہ نگار)سروسز ہسپتال میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیاہے۔مریض کے رشتے دار سب انسپکٹر نے بھی ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہسپتال میں دھاوا بول دیا۔جھگڑے کے نتیجے میں رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرزخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جھگڑے میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرینی ایس آئی دانیال کو معطل کر دیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کوواقعہ کا مقدمہ درج کرنے،ٹرینی ایس آئی کی گرفتاری اور وقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ایک مریض کے ساتھ آنے والے شخص نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے سب انسپکٹر بھائی کو بھی بلالیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ڈاکٹر کی انگلی ٹوٹ گئی۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کوئی معافی نہیں۔ 

مزیدخبریں