حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شاہین لیبر فیڈریشن کے چیئرمین اسحق کھوکھر نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق سے مطالبہ کیا ہے کہ تما م کرسچین سینٹری ورکرز اور ملازمین کو ایسٹر سے پہلے پہلے تنخواہیںاداکی جائیں تاکہ وہ اپنا تہوار خوشی ومسرت سے مناسکیں کرسچین کمیونٹی ملک کی تعمیر وترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
تما م سینٹری ورکرز کو ایسٹر سے پہلے تنخواہیںاداکی جائیں:اسحاق کھوکھر
Apr 13, 2025