بابر اعظم پی ایس ایل میں 9ویں مرتبہ صفر پر آئوٹ ‘فہرست میں تیسرا نمبر 

Apr 13, 2025

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ 2025ء کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف صفر پر آؤٹ ہوئے۔حیران کن طور پر یہ محمد عامر کی جانب سے پھینکے گئے پہلے اوور کی آخری گیند پر آسان آؤٹ تھا جب بابر اچھی لینتھ کی گیند کو سیدھا شارٹ ایکسٹرا کور پر چِپ کرنے میں کامیاب رہے جہاں ریلے روسو نے ڈائیونگ کرتے ہوئے ایک شاندار کیچ لیا۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کا صفر پر آئوٹ ہونے کا 9واں موقع ہے جس سے وہ لیگ میں سب سے زیادہ بار صرف پر آئوٹ ہونے والے ٹاپ کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 45 سے زیادہ متاثر کن اوسط کیساتھ 3,500 سے زیادہ رنز بنائے۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے جو 12 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ وہاب ریاض 10 بار صفر پر آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر 9ویں بار صفر پر آئوٹ ہوکر تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بڑے کزن کامران اکمل 8 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں