وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شکر ہے اللہ نے پھر ہمیں رمضان کے فیض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا ۔ ماہ رمضان کا چاند نظر آنے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ روزے کا مقصد انسان میں پرہیزگاری اور ایثارو ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے اس وقت پوری دنیا کورونا کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ رمضان المبارک میں ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔ منافع خوری اورذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024