کرونا وائرس کاشکارہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود بختاور بھٹوکا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ابھی ان میں ایک اہم علامت موجود ہے۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاور نے لکھا الحمداللہ، 10دن قرنطینہ میں رینے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے۔بختاور نے اس دوران اپنے لیے پیغامات اور دعائیں بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ منفی آجانے کے باوجود تاحال ان کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئی ہے۔بختاور نے اپنے فالوورزکو پیغام دیاکہ براہ کرم سماجی اجتماعات / افطاریوں سے پرہیز اور گھر میں روزہ افطار کرکے اس ماہ رمضان اپنے گھر والوں کا اضافی خیال رکھیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38