کھوڑ … اندرون شہر آپٹیکل فائبر بچھانے کی ضرورت
مواصلات ترقی کی راہ میں ریڑ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار مواصلات پر ہوتا ہے جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نہیں سڑکیں دیکھو تو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں لائن رینٹ فون دیکھ تو شور اور کراس ٹاک نیٹ کبھی آرہاہے تو کبھی جارہا ہے 90کی دھائی میں محکمہ پی ٹی سی ایل نے کھوڑ کی سرزمین پر 200لائنوں کی ایکسچینج لگائی جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ کیاجاتارہا اور یہ تعداد تقریباً دوہزار ٹیلیفون کنکشن کے قریب پہنچ گئی تھی جو اب غیر معیاری سروس ہونے کی وجہ سے چند سو تک محدود ہوگئی ہے وہ بھی اگر نیٹ کی سہولت نہ ہوتی تو آج ایکسچینج کو تالہ لگا ہوتاکھوڑ سول ایکسچینج کے لیئے بین الصوبائی شاہراہ کے قریب وسیع رقبہ پرایک خوبصورت عمارت تعمیر کی گئی تھی جوسالانہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے آج بھوت بنگلہ کامنظر پیش کر رہی ہے کئی سال قبل طوفانی بارش سے مذکورہ عمارت کی چاردواری گر گئی تھی جس پر ذمہ داران نے کوئی توجہ نہ دی اور آج بھی گری ہوئی نظرآرہی ہے اس ایکسچینج سے احمدال ،کھوڑکمپنی ، کھوڑ شہراور سپیال کے صارفین کو زیر زمین کیبل کے ذریعہ ایکسچینج سے ملایا گیاتھا جو کئی سال قبل اپنی مدت پوری کرچکی ہیں زیرزمین کیبل کا کوئی پیئردرست نہیں اگر کوئی درست ہے تو اس میں شور اور کراس ٹاک ضرور ہوگی یہی وجہ ہے کہ کھوڑ شہر کے تقریباًتمام ٹیلی فون کٹ چکے ہیںاور احمدال والوں نے اپناسرکٹ الگ کرلیا ہے پرائیویٹ ہونے سے قبل محکمہ نے صارفین کی ٹیلیفون سروس کو بحال رکھنے کے لیئے تین لائن مین مقرر کررکھے تھے آج ایک لائن مین ہے جو متعدد گائوں میں جاکر صارفین کے فون درست کرتا ہے جس کی وجہ سے ٹیلیفون کئی کئی دن خراب رہتا ہے پی ٹی سی ایل ایک منافع بخش ادارہ تھا جسے پرائیویٹ کر کے اس کا بیڑہ غرق کردیا گیا لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیاگیا اربوں روپے دینے والا ادارہ سفید ہاتھی کی شکل اختیار کرگیا کھوڑ میں تقریباًتمام موبائل فون کمپنیوں کے نٹ ورک موجود ہیں مگر لائن رینٹ فون کی اپنی اہمیت ہے کھوڑ ضلع اٹک کا سب سے بڑا مصروف اور گنجان ترین قصبہ ہے جہاں پی او ایل ،4بنکوں سمیت متعدد سرکاری وپرائیویٹ ادارے کام کررہے ہیں جن کو لائن رینٹ فون اورنیٹ کی اشد ضرورت ہوتی ہے مگر نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے کنکشن نہیں لے رہے کھوڑ ایکسچینج تک آپٹیکل فائبر آچکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اندورن شہر آپٹیکل فائبر بچھاایم سیگ ایکسچینج لگایاجائے تاکہ نیٹ کی کوالٹی بہترہوسکے ۔