پروینشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز اور نرسز بھی متاثر ہوگئے، صوبے میں 9 ڈاکٹرز اور7 نرسز کورونا وائرس سے متاثرہوئی ہیں۔ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ پشاور میں 5 ڈاکٹرز اور 4 پروفیسر ڈاکٹرز علیحدہ علیحدہ قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نےکہا کہ 8 ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں جبکہ جبکہ ایک ڈاکٹر نجی اسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ کورونا وائرس سے7 نرسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جبکہ طبی عملے کو محدود پیمانے پر حفاظتی سامان دیا گیا ہے۔صوبائی صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹرز این 95 ماسک ایک دن کے بجائے ہفتوں تک استعمال کرتے ہیں جبکہ اسپتالوں کے علیحدہ وارڈز میں مامور ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ او پی ڈی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز حفاظتی سامان سے محروم ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38