فیصل آباد: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فیصل آباد میں تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 142رب گھڑتل میں معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ سے افتخار نامی نوجوان جاں بحق راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر جھمرہ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان عارف، آصف اور دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔