سینئر صحافی، مصنف احفاظ الرحمن انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سینئر صحافی، شاعر اور مصنف احفاظ الرحمٰن طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ گلے کے کینسر کا مرض لاحق تھا اور وہ کئی روز تک اس مرض سے لڑتے لڑتے آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ 4 اپریل 1942 کو جبل پور ہندوستان میں پیدا ہونے والے احفاظ الرحمٰن نے قیام پاکستان کے وقت پاکستان ہجرت کی اور یہاں آنے کے بعد وہ شعبہ صحافت سے وابستہ ہوئے اور انہوں نے ہمیشہ آزادی صحافت اور میڈیا ورکرز کے لیے آواز بلند کی۔ صحافیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انہیں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ گرفتاری کے بعد دسمبر 1977 سے لے کر اپریل 1978 تک جیل میں بھی رہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔