آلائشوں سے آئل تیار کرنے والے فیٹ رینڈنگ یونٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گرد نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے جانوروں کی باقیات سے آئل تیار کرنے پر6 فیٹ رینڈرنگ یونٹس کوسیل کر دیا۔10 ہزار 332 لیٹر برآمدشدہ تیل بائیو ڈیزل کمپنیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔آلائشوں اورچربی سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور گردونواح میںآلائشوں سے آئل تیار کرنے والے فیڈ رینڈنگ یونٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ جانوروں کی باقیات سے آئل تیار کرنے پر6 یونٹس سیل کرتے ہوئے 10 ہزار 332 لیٹر تیل برآمدکر لیا گیا۔کرول گھاٹی کے علاقے میں کارروائی کے دوران نعیم، وحید،محمد اکرم،مولوی اسلام،وارث اوراتفاق نامی6 فیڈ رینڈنگ یونٹس سیل کیے گئے۔فیٹ ریندرنگ یونٹس بھاری مقدار میں آلائشیں اور چربی جمع کر کے مضر صحت آئل تیار کر رہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیار شدہ آئل بائیو ڈیزل کمپنیوں کو سپلائی کرنے کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔مختلف فوڈ پوائنٹس کو آلائشوں سے تیار آئل سپلائی کرنے کے شواہد ملنے پر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آلائشوں اورچربی سے نکالا گیا تیل انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ضبط کیا گیا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا گیاہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلا تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آلائشوں اور جانوروں کی باقیات سے تیار آئل کی سپلائی پر نظر رکھنے کیلئے مربوط میکنیزم تیار کر رہے ہیں۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن عناصر سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔