وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ دھڑے بازی اور گروپ بندی کی سیاست کے خلاف ہوں۔ پارٹی کے اندر پارٹی بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔سیاست کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں ۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہی.انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کے میدان میں اچھائی کا عنصر غالب آنا چاہئے ،تمام سیاسی جماعتوں کی سیاست کا محور صرف پاکستان اور قوم کی خدمت ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنی مٹی سے بہت پیار ہے اور وہ تمام عمر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہے ،سیاست کو ذاتی ترقی اور آسائش و آرام کا ذریعہ بنانے کا سوچا تک نہیں،آج بھی آبائی علاقے میں رہائش پذیر ہوں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024