وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پریقین رکھتا ہے کہ پرامن اور مذاکراتی حل ہی افغانستان میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور تمام فریقوں کو امن عمل کیلئے پختہ عزم کااظہار کرناچاہیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ تمام افغانوں کی شرکت کے ساتھ افغانستان میں امن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38