اٹھارہویں ترمیم کوئی مذہبی دستاویز نہیں,پاکستان کے عوام کومشکل وقت گزارناہوگا:فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کوئی مذہبی دستاویز نہیں، اسے انسانوں نے بنایا تھا۔ انہوں نے انصاف ہائوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام کومشکل وقت گزارناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بہت زیادہ قرضہ لیاہے، احساس ہے کہ برآمدات میں ابھی اچھا اضافہ نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات سے ان مشکلات کو بھی بہترکیا جائے گا، ملک پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آمدنی بڑھا رہے ہیں اورقرضہ جات ختم کریں گے، ملک کوتباہ نہیں کر سکتے، ثابت بھی کیا ہے کہ پیسے واپس لا سکتے ہیں، پاکستان کی معیشت کو استحکام دینا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے اور ون یونٹ لانے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا۔