وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیمتوں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا،وزیر صحت عامر کیانیکیجانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا 2013سے2018تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کرایا جائے ،آڈٹ کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ قیمتوں کا تعین منصفانہ ،شفاف پالیسی اور قانون کی رو سے کیا گیا ہے، آڈٹ سے عوام میں ادارے کے حوالے سے اعتماد پیدا ہوگا ۔ہفتہ کو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا۔وزیر صحت کی ہدایت پر وزارت قومی صحت نے اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا 2013سے2018تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کرایا جائے ،آڈٹ کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ قیمتوں کا تعین منصفانہ ،شفاف پالیسی اور قانون کی رو سے کیا گیا ہے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈریپ کے حوالے سے اکثر میڈیا میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگ رہے ہیں ۔وزیرصحت عامر کیانی نے خط میں کہا کہ آڈٹ سے عوام میں ادارے کے حوالے سے اعتماد پیدا ہوگا ،آڈٹ کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی رسائی ممکن بنانا ہے ،آڈیٹر جنرل ادویات کی قیمتوں کا 2013سے ابتک سپیشل آڈٹ کرائیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38