وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علیم خان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، علیم خان کو ضمانت دی جانی چاہیے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کھانے والوں کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں ؟ عام تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، علیم خان کاروباری آدمی ہیں ، جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوء الزام نہیں، ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔یاد رہے قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپنی وزارت سے استعفی دیا۔ علیم خان سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ گذشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024