جنوبی وزیر ستان کی تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں سے بھری ہوئی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے باعث 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ کے علاقے زار میلن میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال لیاگیا جبکہ ڈی سی نعمان افضل آفریدی نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے اور مقامی قبائل اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے حصہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سلمان خلیل قبیلے سے ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38