ہائیکورٹ سے ہر قسم کے آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، میں نہیں جاؤنگا: جہانگیر ترین
ملتان(صباح نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے اپوزیشن متحد ہونے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہو نہیں پاتی۔ اس وقت کوئی عدم استحکام نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔ جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی۔ میڈیا پر اس متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہاں ہر قسم کے آدمی کو وہاں جا کر ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ دریں اثناء جہانگیر ترین صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کی خصوصی دعوت پر ملتان پہنچے جہاں انہوں نے کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔