کوٹلی ستیاں، گاڑی پر فائرنگ سے دستکاری سکول کی16سالہ طالبہ جاں بحق،تین زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں طالبات کی پک اینڈ ڈراپ گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے دستکاری سکول کی16سالہ طالبہ جاں بحق اورتین زخمی ہوگئیں سکول میںدستکاری کی کلاس سے چھٹی کے بعدشفٹ لے کر جانے والی پک اپ نمبرRIT - 5587 پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوارآکاش عرف کاشی اور اس کے ساتھیوںنے مشین سٹاپ کے قریب فائرنگ کر دی جس سے چار طالبات زخمی ہوگئیں 16سالہ اریبہ ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئی جبکہ16سالہ عشاء ،15سالہ حلیمہ اور14سالہ ایمن شدید زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں میں داخل کرا دیا گیاپولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اہل علاقہ نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور روڈ بند کردی ۔