تیتروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے9ملزمان گرفتار کرلئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے تیتروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے9ملزمان گرفتار کرلئے دائو پر لگی مبلغ15040/-روپے کی نقدی اور10عدد موبائل،4موٹر سائیکل،کیری ڈبہ اور تیتر قبضہ میں لے لئے تھانہ جاتلی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈہوک جاتلی کے علاقہ میں تیتروں کی لڑائی پر قمار بازی کررہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کرکے ناہید، عارف، امیر، اسرار، احتشام، قمر،نبیل اور ہارون کو گرفتار کرلیا۔