1.091ٹن منشیات اور 1625 لیٹرممنوعہ کیمیائی مواد برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے راولپنڈی سمیت 27ملک گیر کارروائیوں کے دوران 1ارب 25کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی 1.091ٹن منشیات اور 1625 لٹرممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2خواتین سمیت 27ملزمان گرفتاراور7 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں برآمد شدہ منشیات میں 1019.65 کلو گرام چرس، 23.29 کلوگرام ہیروئن، 36.35 کلو گرام افیون، 5.85 کلو گرام ایمفیٹا مائن ، 5.94کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن اور 1625 لیٹر ایسٹک این ہائیڈرائیڈ شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ، اسلام آباد پر کارروائی کے دوران فیض الرحمن نامی برطانوی شہری کے ٹرالی بیگ سے4کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیاملزم پرواز نمبر PK-701 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا۔ایک اور کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے مخبر کی اطلاع پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آبادکے پارکنگ میں کھڑی ٹیوٹا لینڈکروزر گاڑی کو تحویل میں لیکر دوران تلاشی گاڑی کے دروازوں میں چھپائی گئی 8.65 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ لکی مروت کے رہائشی زاہد علی خان،زارو جان اور گوجرانوالہ کے رہائشی محمد شفیق نامی ملزمان کو گرفتار کر لیاتیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے پرواز نمبر PK-211 کے ذریعے دبئی جانے والے لاہور کے رہائشی عثمان مقبول نامی مسافرکے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ سے 540 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ریلوے پارک، اٹک کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار کو روک کر گاڑی میں سوار اٹک کے رہائشی زاہد اقبال اور ساجد محمود نامی 2 ملزمان کے قبضے سے2 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ، اسلام آباد سے پرواز نمبر WY-348 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے صوابی کے رہائشی عمر سعید نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اے این ایف کوئٹہ نے کلہ عبداللہ اور کوئٹہ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی 2 الگ الگ کاروائیوں کے دوران 930 کلو گرام چرس اور 1625 لیٹر ایسٹک این ہائیڈرائیڈ برآمد کر لیا