پی پی 19کو نئی حلقہ بندی کے تحت حلقہ پی پی 5بنایا گیا ، قیصر محمود
جنڈ ( نامہ نگار ) ملک ہارون رمضان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5کے خصوصی ایڈوائزر قیصر محمود خان نے اپنا ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق صوبائی حلقہ پی پی 19کو نئی حلقہ بندی کے تحت حلقہ پی پی 5بنایا گیا تو اس بے ترتیب اور غیر مناسب مرتب کردہ حلقہ بندی پر ازسر نو جائزہ یعنی نظرثانی کیلئے ہمارے اہل علم اور نوجوان قائد مِلک ہارون رمضان اور ایم شہر یار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہاں اپیل دائر کردی جس پر گذشتہ روز سماعت ہوئی اور الیکشن کمیشن کو غلط طور پر ترتیب شدہ حلقہ بندی اور اس سے پیدا ہونے والی بے پناہ عوامی مشکلات سے آگاہ کیا گیا ویسے تو اس وقت پندرہ کے قریب افراد اس حلقہ پی پی 19نئے حلقہ پی پی 5سے بطور امیدوار صوبائی اسمبلی حصہ لینے کیلئے تیار ہیںمگر ہمارے رہنما مِلک ہارون رمضان اور ایم شہر یار کے علاوہ کسی اور نے علاقہ عوام کو پریشانیوں و مشکلات سے بچانے کیلئے کوئی قانونی کوشش نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ امید واثق ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے علاقہ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ صادر کریں گے ۔