عالم شیر کے قاتلوں کی عدم گرفتار پر تاجروں وشہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق نے کہا ہے کہ پولیس کی نگرانی میں قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔عالم شیر کے قاتلوں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو انتظامیہ اور پولیس کیخلاف جنگ ہوگی۔وہ گزشتہ روز معروف تاجر مشروب ساز کمپنی کے اونر حاجی اعجاز سیال کے بیٹے عالم شیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔قاتلوں کو علاقہ پولیس اور شہر کے بڑے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔پولیس نے درندوں کو پکڑنے کی بجائے شہید کے والد ،چچا دیگر رشتہ داروں کو بند کردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او گلگشت فاطمہ مشتاق کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے قاتلوں کے ساتھ ذمہ داران پولیس ملازمین کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ 48گھنٹوں میں ذمہ داران کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہفتہ 14اپریل کو چوک شاہ عباس پر دھرنا دے کر ملحقہ مارکیٹیں بند کردیں گے ۔اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں تمام شہر تک احتجاج کو پھیلا دیں گے ۔سابق صوبائی وزیرعبدالوحید ارائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے عالم شیر کے ورثاء کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں احتجاج کے لیے شہریوں کو متحد ہونا ہوگا۔تاکہ قبضہ گروپ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے ۔ممتاز طاہر،اسد ممتاز نے کہا کہ جنازہ اور قرآن خوانی میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ تاجر اورعوام ظلم کیخلاف جہاد کیلئے تیار ہیں سیال برادری انصاف کی جدوجہد میں مرحوم کے ورثاء کے ساتھ ہے ۔قرآن خوانی کی تقریب کے بعد مقتول عالم شیر کے قاتلوں کی گرفتار کیلئے تاجروں اور شہریوں نے خواجہ شفیق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس دوران پولیس کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔قرآن خوانی کی تقریب سے حاجی الطاف بلوچ،قاری عبدالرئوف قریشی،شیخ سلمان نعیم،رانا عبدالجبار،حاجی سجاد سیال،قاری خادم حسین،صاحبزادہ مطیع الرسول،مولانا اعجاز حسین قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ قاری خادم حسین سعیدی نے دعا کروائی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ذوالفقار ڈوگر ،ملک ذوالفقار ڈوگر،صدرچیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق ،عزیز الرحمان انصاری،اختربھٹہ،نیاز بھٹہ،مرزا اعجاز علی،حاجی محمد اکرم،ڈاکٹر ملک قادر،قاری ذوالفقار ،قاری غلام حیدر،بشیر حسین بھٹی،رانا ارشد،شیخ عمران،صدرغلہ منڈی حاجی شاہد عالم قریشی،ملک شفیق ،اعجاز خان،حاجی طارق،غلام بشیر بھٹی،شیخ عاصم اعجاز،ملک اے ڈی ساجد بھٹہ،ملک عمران بھٹہ،حافظ اجمل شجرا،ملک عباس ارائیں،ممتاز بھٹہ ،شیربادشاہ خان،ملک محمد اقبال،مظہر نسیم،ساجد نصیر،شیخ طارق ،سرفراز بھٹہ،اظہر عباس قریشی،چوہدری مقبول ارائیں،شیخ ظفر،ملک اختر حسین،ڈاکٹراکرم شاد سمیت سیاسی سماجی مذہبی کارکنوں رہنمائوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔