مظفر گڑھ: ٹریکٹر کی ٹکر سے کار سوار ایم ایس اہلیہ سمیت جاں بحق، 2 بچے اور ڈرائیور زخمی
منکیرہ (نامہ نگار) کار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم سے کار سوار ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد تیمور اہلیہ سمیت جاں بحق 2 بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، گذشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منکیرہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد تیمور اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کار پر کشمور سے منکیرہ واپس آرہے تھے ایم ایم روڈ مظفر گڑھ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثہ کے نتیجہ میں ڈاکٹر شہزاد تیمور اہلیہ سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کے 2 بچے اور 1 رشتہ دار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شہزاد تیمور عرصہ تین سال سے بطور میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ تعینات تھے۔